Tuesday, June 16, 2015

URS SHAREEF-2012-Hazrat Maulana Muhammad Shafee Okarvi -[Rahmatul Laaahi Alaieh],

Hazrat Maulana Muhammad Shafee Okarvi -[Rahmatul Laaahi Alaieh],
بسم اللّٰہ الرحمن الرحیم

مولانا اوکاڑویؒ اکادمی (العالمی ) اور سوادِ اعظم اہلِ سنّت حقیقی کی اپیل پر
ہر سال ماہِ رجب کے تیسرے جمعۃ المبارک کو
عالمی یومِ خطیبِ اعظم پاکستان
منایا جاتا ہے ۔ ملک و بیرون ملک اہلِ سنّت و جماعت کی تمام مساجد میں ائمہ و خطباء کرام ، خطباتِ جمعہ میں مجددِ مسلکِ اہلِ سنّت ، محسنِ ملک و ملت ، عاشقِ رسول (ﷺ) ، مُحبِّ صحابہ و آلِ بتول ، محبوبِ اولیاء، خطیبِ اعظم پاکستان حضرت الحاج علامہ قبلہ مولانا محمد شفیع اوکاڑوی قُدّس سرّہٗ الباری ورفع اللّٰہ درجتہ کو خراجِ عقیدت و محبت پیش کرتے ہیں اور ایصالِ ثواب کے لئے فاتحہ خوانی کرتے ہیں ۔ ان کا یہ عمل اہلِ سنّت و جماعت کے محسن و ممدوح سے اظہارِ محبت و عقیدت بھی ہے اور مسلکِ حق کی تائید بھی ۔
ان شاء اللّٰہ تعالی حسبِ سابق اِس سال بھی ماہِ رجب کی تیسری جمعرات و جمعہ کو جامع مسجد گُل زارِ حبیب (ﷺ) ، گلستانِ اوکاڑوی ( سولجر بازار ) کراچی ، میں سالانہ دو روزہ مرکزی عرس مبارک کی تقریبات ہوں گی ۔ آپ سے گزارش ہے کہ اہلِ سنّت کے مراکز اور مساجد و مدارس میں حضرت خطیبِ اعظم پاکستان علیہ الرحمۃ والرِضوان کو ایصالِ ثواب کے لئے
جمعہ 08 جون 2012ء کو یومِ خطیبِ اعظم
منانے کا اہتمام کرکے عنداللّٰہ ماجور ہوں ۔ ( جزاکم اللّٰہ تعالیٰ )


( اخبارات و جرائد کو اس سلسلے میں منعقدہ تقریبات کی تفصیلات برائے اشاعت ضرور بھجوائیں )

رابطہ : 0092 21 3225 6532
موبائل : 0306-2208613
توجہ فرمائیں

مجددِ مسلکِ اہلِ سنّت ، خطیبِ اعظم پاکستان ،عاشقِ رسول (ﷺ) ، حضرت علامہ مو لانا محمد شفیع اوکاڑوی رحمۃ اللّٰہ علیہ نے ۲۱ رجب ۱۴۰۴ھ بمطابق ۲۴ اپریل ۱۹۸۴ء کو اس دارِ فانی سے خُلدِ بریں کی طرف رحلت فرمائی ۔ ان کے دوسرے سالانہ عرس سراپا قدس کے موقع پر ایک مبسوط اور ضخیم کتاب ’’خطیبِ پاکستان ( اپنے معاصرین کی نظر میں ) ‘‘شائع کی گئی ۔ جس میں عمائدینِ حکومت ، علما و مشائخ ، شاعروں ، ادیبوں اور عقیدت مندوں کے مشاہدات و تأثرات شامل تھے ۔
حضرت قبلہ عالم خطیبِ اعظم علیہ الرحمہ کے حوالے سے اب تک جمع ہونے والی تحریروں پر مشتمل ایک مجموعہ اشاعت کے لیے تیار ہے ۔ آپ سے گزارش ہے کہ حضرت خطیبِ اعظم پاکستان علیہ الرحمۃ والرضوان کی دِینی و ملی خدمات ، اُن کی بے مثال خطابت ، مسلکِ حق کے لئے تجدیدی و انقلابی کار گزاری ، ملک و قوم کی تعمیر و ترقی و دیگر صدقاتِ جاریہ ، سیاسی و سماجی مساعی ، تحقیق و تصنیف اور ذات و صفات کے بارے میں اپنے مشاہدات و تأثرات ( نثر و نظم ) میں بلاتاخیر ہمیں بھجوادیں ۔ آپ کے پاس ان کی کوئی تقریر و تحریر یا تصویر محفوظ ہو تو ہمیں اس کی نقل ضرور فراہم کریں۔ ہم اس کے لئے آپ کے شکر گزار ہوں گے ۔
مولانا اوکاڑوی ؒ اکادمی ( العالمی ) ۵۳۔بی ، سندھی مسلم سوسائٹی ، کراچی ۔ 74400
53-
B, S.M.C.H.Society, Karachi - 74400
فون : 452 5343 3 , 3452 1323(021)+ 92 
ایک گزارش
اہلِ ایمان ، اہلِ محبت سے گزارش ہے کہ وہ سالانہ عرس شریف کی محفل میں اجتماعی طَورپر ایصالِ ثواب

 ( ہدیہ کرنے میں )شمولیت چاہیں تو قرآنِ کریم ، دُردو شریف ، کلمہ طیبہ اور دیگر اوراد و وظائف پڑھ کر اس کی صحیح تفصیل تحریری طور پر ہمیں بھجوائیں تاکہ دِین و ملت کے عظیم محسن کو زیادہ سے زیادہ نیکیوں کا ایصالِ ثواب کیا جائے ۔
دِینی مدارس میں اگر عرس کے ایام میں قرآن خوانی کا خصوصی اہتمام کیا جائے تو یقیناً یہ نہایت مبارک و مستحسن ہوگا ۔ جزاکم اللّٰہ تعالٰی